اداکار اور ماڈل خاقان شاہنواز نے مسلح افواج بارے متنازعہ بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔
خاقان شاہنواز نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں اپنے بیان میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز کے دوران میں نے اپنی پوڈکاسٹ میں ایسی بات کہی جو نہیں کہنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ہمارے وطن پاکستان کے لیے اپنی جان قربان کرتا ہے اور اس ملک کی خاطر شہید ہوتا ہے، اس کا مقام سب سے اعلیٰ ہے۔
خاقان شاہنواز نے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ پاک فوج کا حامی رہا ہوں اور آئندہ بھی اس کی حمایت جاری رکھوں گا۔

