Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»بشری بی بی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، سعودی عرب سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے: بیرسٹر سیف
پاکستان

بشری بی بی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں، سعودی عرب سے متعلق بیان ان کی ذاتی رائے ہے: بیرسٹر سیف

EditorBy Editorنومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے بشریٰ بی بی کے بیان کے ساتھ پارٹی کا تعلق جوڑنا بے بنیاد ہے کیونکہ ان کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز بشریٰ بی بی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو لے آئے۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے سیاسی مشیر بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے پاس پارٹی کا کوئی تنظیمی عہدہ نہیں ہے نہ ہی پارٹی کی کوئی سیاسی یا تنظیمی ذمہ داری ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’وہ اگر کوئی بات کرتی ہیں تو یہ وضاحت کریں گی کہ یہ میرا ذاتی بیان ہے یا پارٹی کا بیان ہے۔ پارٹی کا مؤقف تو چیئرمین یا پارٹی کا سیکریٹری جنرل ہی بیان کرے گا، یا مرکزی سیکریٹری اطلاعات بیان کرے گا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’عمران خان کی اہلیہ محترمہ اگر یہ سمجھتی ہیں کہ ایسی بات ہے تو اس میں پارٹی کا کیا ردِ عمل ہو سکتا ہے، یہ ان کا نقطۂ نظر ہے اور اگر اس سے کوئی پارٹی کا تعلق جوڑتا ہے تو بے بنیاد نسبت جوڑی جا رہی ہے۔‘

’اگر پارٹی میں کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کو سعودی عرب نے سزا دلوائی ہے یا ہٹایا ہے تو اس پر پارٹی نے کچھ نہیں کیا ہے نہ عمران خان نے کوئی ایسی بات کی ہے۔‘

Bajwa Bushra BiBI Imran khan KP Pakistan Pinki PTI Saudi Arab
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.