نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی حیثیت سے عالمی تنازعات کے پر امن حل کے لیے کوشاں ہے، خطے میں پائیدار امن کیلئے نیا سکیورٹی فریم ورک وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا بلاک پولیٹیکس مسائل کاحل نہیں، آج کا پاکستان امریکا اور چین دونوں کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے گا۔
اسحاق ڈار نے بتایا پاکستان، سعودی عرب، ترکیے اور مصر پر مشتمل ‘آر فور’ ممالک کا اجلاس اگلے مہینے جرمنی میں ہوگا، استنبول اجلاس میں یورپی ملکوں کی شمولیت سے یہ فورم ‘ای فور’ کی شکل اختیار کرچکا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کا دارو مدار نئی دہلی کے طرز عمل پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا۔

