Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اے آئی کے ذریعے کالج کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام،این سی سی آئی نے ملزم گرفتارکرلیا

نومبر 24, 2026

مجھے منہ چھپانے کی ضرورت نہیں،آپ اپنی فکرکریں۔راناثناء اللہ کا محسن نقوی کے بیان پرردعمل

نومبر 24, 2026

پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم پیش رفت،پہلاخلابازمشن کے لیے تیار

نومبر 24, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 24
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»مجھے منہ چھپانے کی ضرورت نہیں،آپ اپنی فکرکریں۔راناثناء اللہ کا محسن نقوی کے بیان پرردعمل
پاکستان

مجھے منہ چھپانے کی ضرورت نہیں،آپ اپنی فکرکریں۔راناثناء اللہ کا محسن نقوی کے بیان پرردعمل

EditorBy Editorنومبر 24, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایک معروف ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہاہے کہ محسن نقوی کیا قائد اعظم ہیں کہ ان کی ذات پر میں تین سال سے تبصرہ کررہا ہوں؟ میں نے کبھی محسن نقوی کی ذات پر تبصرہ کیا نہ کروں گا، وہ جو ہیں میرے خیال میں بس وہی ہیں، اس پر تبصرے کی ضرورت ہی نہیں۔

محسن نقوی کی کارگزاری پر بطور کولیگ اور سیاسی کارکن بات کرنا میرا حق ہے، میں نے ہمیشہ وزیرداخلہ کہہ کر مخاطب کیا کبھی چیئرمین پی سی بی نہیں کہا۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وہ کہتے ہیں کہ منہ چھپانےکے قابل نہیں چھوڑوں گا، مجھے تو منہ چھپانےکی ضرورت ہی نہیں پڑنی، ہم نے تو ہمیشہ منہ اور سینہ کھلا رکھا، آپ اپنی منہ چھپانے کی قابلیت کی فکر کریں، اپنی فکر کریں جب منہ چھپانے کی ضرورت پڑے تو اس قابل ہوں، مجھے ایسی ضرورت نہیں پڑےگی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ انھوں نے تقریر میں وزیراعظم سے متعلق غیرمتعلقہ ریمارکس دیے، میں نے ان چیزوں پر اعتراض کیا،میں نے کہا یہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنا ہے اور اس پر اتفاق رائےکے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، انھوں نے غیرمتعلقہ باتیں کرکے یہ معاملہ الجھا دیا، اب یہ معاملہ متنازع ہوکر پارلیمنٹ میں آئےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری اور بلاول بھٹو کہہ رہے ہیں کہ ہم سے تو کسی نے بات ہی نہیں کی تو پھر چار ماہ آپ کرتے کیا رہے ہیں؟ جس جگہ پر آپ ہروقت موجود ہوتے ہیں وہ آپ کے محسن بھی ہیں، ان کو بھی آن بورڈ نہیں لے سکے تو یہ آپ کی ناکامی ہے۔

دھمکیاں دینے سے میرے جیسے بندے خاموش ہونے والے نہیں، اگر دلیل ہے تو شارٹ ٹیمپرڈ ہونےکی کیا ضرورت ہے، یہ جواب میں کہیں کہ یہ کردوں گا وہ کردوں گا، بسم اللہ کریں جوکام آپ نے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں نے صدر زرداری کو ایک سے زیادہ بارکہتے سنا ہےکہ محسن نقوی میرے بیٹے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اے آئی کے ذریعے کالج کو بم سے اڑانے کا منصوبہ ناکام،این سی سی آئی نے ملزم گرفتارکرلیا

    نومبر 24, 2026

    پاکستان کے خلائی پروگرام میں اہم پیش رفت،پہلاخلابازمشن کے لیے تیار

    نومبر 24, 2026

    اوگرا نے 24 نومبر کے لیے تیل کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    نومبر 24, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.