این سی سی آئی اے لاہور نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور کےایک تعلیمی ادارے کو دھماکے سے اڑانے اور آگ لگانے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 17 سالہ طالب علم کو گرفتار کر لیاہے۔
ابتدائی تیکنیکی تحقیقات کے مطابق ملزم نے مصنوعی ذہانت کے پلیٹ فارم پر کالج میں کیمیکل کے ذریعے دھماکہ کرنے اور طلبہ کی موجودگی میں عمارت کو آگ لگانے سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔ کارروائی کے دوران ایک موبائل فون قبضے میں لیا گیا۔ کوئی دھماکہ خیز مواد یا اسلحہ برآمد نہیں ہوا، جبکہ خطرے کو مؤثر طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ 2016 اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

