Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی

نومبر 28, 2026

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نومبر 28, 2026

میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»دنیا»غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی

EditorBy Editorنومبر 28, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
غزہ میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے عزالدین الحیہ محفوظ رہے، تاہم ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے فجر کے وقت ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں عزالدین الحیہ اور ان کا خاندان محفوظ رہا، جبکہ خلیل الحیہ کی بہو سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔

باسم نعیم کے مطابق عزالدین الحیہ 1997 میں پیدا ہوئے۔ وہ خلیل الحیہ کے زندہ بچ جانے والے آخری بیٹے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ خلیل الحیہ کے چار دیگر بیٹے اسرائیلی حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔ تاہم تازہ حملے میں ان کے ایک شہید بیٹے کا خاندان بھی محفوظ رہا۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر حملہ کیا۔ تنظیم نے اس کارروائی کو اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کی جانب سے خلیل الحیہ کو دی گئی دھمکیوں سے بھی جوڑا ہے۔

حماس نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ غزہ میں 2025 کے جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

تنظیم نے خبردار کیا کہ اسرائیل اپنے مسلسل حملوں کے نتائج کا مکمل ذمہ دار ہوگا۔

باسم نعیم نے مزید بتایا کہ عزالدین الحیہ کے جڑواں بھائی ہمام خلیل الحیہ 2025 میں قطر میں حماس رہنماؤں کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

اس حملے میں خلیل الحیہ خود بھی محفوظ رہے تھے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

    نومبر 28, 2026

    روس کی نئی جوہری آبدوز ’پرم‘ بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل ہوگی، پیوٹن کا اعلان

    نومبر 28, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز سے شمالی بحر ہند تک سمندری کنٹرول برقرار رکھنے کا دعویٰ

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.