Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہور:تندورمالکان نے 4دسمبر کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

نومبر 28, 2026

لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرامیگا سنٹر کا اچانک دورہ

نومبر 28, 2026

افغانستان:سکول کے قریب بم دھماکہ میں 7طلبہ جاں بحق،متعددزخمی

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرامیگا سنٹر کا اچانک دورہ
پاکستان

لاہور:وزیر داخلہ محسن نقوی کا نادرامیگا سنٹر کا اچانک دورہ

EditorBy Editorنومبر 28, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے  24/7 نادرا میگا سنٹر شملہ پہاڑی لاہور کا دورہ کیا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے لیے آنے والے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے خدمات کی فراہمی میں لگنے والے وقت، عملے کے رویے اور درپیش مسائل کے بارے میں دریافت کیا۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر بھی گئے اور شہریوں کے مسائل سنے۔

اس موقع پر شہریوں نے ٹوکن کے حصول کے لیے باہر انتظار کرنے کی شکایات کیں، تاہم سنٹر کے اندر انتظامات اور تیز رفتار خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ٹوکن کے لیے انتظار کرنا پڑتا ہے، لیکن سنٹر کے اندر چند ہی منٹوں میں کام مکمل ہو جاتا ہے۔ بعض شہریوں نے بتایا کہ انہیں صرف 10 منٹ میں اپنی باری مل گئی، جبکہ ایک بزرگ شہری نے عملے کے تعاون اور رہنمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چند منٹ میں ان کا کام مکمل ہوگیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سنٹر کے اندر بہترین انتظامات اور شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی پر نادرا عملے کو شاباش دی۔ انہوں نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ٹوکن کے حصول کے دوران انتظار کا مسئلہ بھی حل کیا جائے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لاہور:تندورمالکان نے 4دسمبر کو ہڑتال کی دھمکی دے دی

    نومبر 28, 2026

    افغانستان:سکول کے قریب بم دھماکہ میں 7طلبہ جاں بحق،متعددزخمی

    نومبر 28, 2026

    شازیہ منظور تشدد کیس:ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.