Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پی ٹی آئی احتجاج: موٹرویز ، اسلام آباد اور لاہور میں بس اڈے بند
پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج: موٹرویز ، اسلام آباد اور لاہور میں بس اڈے بند

EditorBy Editorنومبر 22, 2024Updated:نومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : پشاور اسلام آباد اور لاہور اسلام آباد موٹرویز سمیت ملک کی 5 موٹرویز بند کردی گئیں۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر ویز کو مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم ون اور ایم 2 کو آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند کیا جارہا ہےجبکہ ایم 3 لاہور تا عبدالحکیم آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی۔ 

ترجمان کے مطابق ایم 4 پنڈی بھٹیاں تا ملتان آج رات 8 بجے سے مرمت کے لیے بند رہے گی اور ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی آج رات 8 بجے سے مرمت کےلیے بند رہے گی۔

 لاہور انتظامیہ نے بھی رنگ روڈ لاہور کو احتجاج کے پیش نظر 2 دن کے لیے بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، نوٹی فکیشن کے مطابق رنگ روڈ لاہور  23 اور 24 نومبر کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بند رہے گا۔

ایس پی سکیورٹی کے مطابق رنگ روڈ کو امن و امان کا قیام یقینی بنانے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور موٹرویز کی بندش کے معاملے پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ روزانہ تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار افراد اسلام آباد آتے اور جاتے ہیں، اسلام آباد اور لاہور میں ٹرانسپورٹ اڈوں کی بندش سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوگا۔

ذرائع ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق اڈوں کی بندش سے ٹرانسپورٹرزکو 4 سے5 کروڑروپے یومیہ نقصان ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کے بڑےاسپتالوں میں ہزاروں مریض روز علاج کے لیے آتے ہیں، مریضوں کی اسلام آباد سے دیگر صوبوں کو  منتقلی کے لیے ایمبولینسز کی نقل و حرکت بھی متاثر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق موٹرویز کی بندش سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بھی متاثر ہوگا۔

Bus Stand closed Imran khan Motorways Closed Pakistan PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.