یک بیان میں متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن لاہور کے صدر آفتاب گل نے ضلعی انتظامیہ کو روٹی کی قیمت بڑھانے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کلچے کی نئی قیمت 40 ، نان کی 35 اور روٹی کی 25 روپے ہو گی۔
آفتاب گل کا کہنا تھا پیرا فورس تندور مالکان سے زبردستی نہیں کر سکتی، آٹا مہنگا ہو گیا ہے، تندور والے سستی روٹی کیسے بیچیں؟ حکومت نے مطالبات تسلیم نہ کیے تو جمعرات سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال کردیں گے۔
آفتاب گل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تندرومالکان کو سرکاری آٹا فراہم کرے یا روٹی کی نئی قیمت 25 روپے مقرر کرے ، جمعرات تک روٹی کی قیمت 25 روپے مقرر نہ کی گئی توتندور بند کر دیئے جائیں گے۔

