Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

نومبر 29, 2026

نئے صوبے ضروری ہیں

نومبر 29, 2026

وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد
پاکستان

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

EditorBy Editorنومبر 29, 2026Updated:نومبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

​مملکتِ سعودی عرب روانہ ہونے والے پاک فوج کے دستوں کے اعزاز میں گزشتہ روز ایک پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

​پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر راجح طامی البقمی، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری اور کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل محمد عمر بشیر بھی شریک ہوئے۔

​آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ان دستوں کی تعیناتی سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی عکاس ہے، جس کی جڑیں دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری اور برادرانہ تعلقات میں پیوست ہیں۔ پاکستان مملکتِ سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین شریفین کے تقدس کے تحفظ کے اپنے عہد پر ثابت قدم ہے۔

​بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ دستے طے شدہ معاہدوں اور دفاعی تعاون کے باقاعدہ فریم ورک کے تحت سعودی حدود کے اندر اپنی تفویض کردہ ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

ابھرتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں یہ تعیناتی سعودی عرب کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

​یہ الوداعی تقریب پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اخوت، باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک تعاون کے لازوال رشتوں سمیت سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا مظہر ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    روٹی کی قیمت 25 روپے،نان کی قیمت35 روپے مقررکی جائے ۔ نان روٹی ایسوسی ایشن کا مطالبہ

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.