بیلاروس کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

0

بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو (Aleksandr Lukashenko) تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کی پی اے ایف نور خان ائیر بیس پر بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔۔

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینئر سرکاری حکام بھی استقبال کیلئے موجود تھے

بیلاروس کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں بیلاروس کے صدر کے دورہء پاکستان کے دوران صدر لوکا شینکو اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہو گی

بیلاروس اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئےمفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہونگے بیلاروس کے وزیر خارجہ کی زیر قیادت 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد گزشتہ روز پاکستان پہنچا تھا

وفد میں بیلاروس کی کابینہ کے اہم وزراء سمیت معروف کاروباری شخصیات اور سرمایہ کار شامل ہیں بیلا روس کے صدر کا دورہء پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.