Author: Editor

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں آج ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں کے بعد دریاؤں کی تازہ صورتحال جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ منڈا ہیڈورکس کے مقام پر پانی کا اخراج ایک لاکھ ایک ہزار 205 کیوسک پر پہنچ گیا ہے۔ اتھارٹی نے دریاؤں کے بند پر رہنے والوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ حکام کو دریا کے بند کے قریب رہائشی عمارات خالی کرانے اور شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایات…

Read More

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملک میں حالیہ بارشوں پر سیلاب کی صورتحال کے جائزے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیرِ اعظم کو ملک کے بالائی حصوں میں کلاؤڈ برسٹ، فلیش فلڈز سے ہونے والے نقصانات اور ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی۔۔ وزیرِ اعظم نے این ڈی ایم اے کو خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کے ساتھ تعاون جاری رکھنے، انہیں ریسکیو و ریلیف آپریشن میں تمام تر تعاون فراہم کرنے اور اسکے لئے تمام وسائل بروئے…

Read More

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 26 جون سے جاری مون سون سے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے جان بحق افراد کی تعداد 500 پر پہنچ گئی ہے۔۔ حالیہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 جون سے جاری مون سون میں کسی ایک روز میں جاں بحق افراد کی تعداد سب سے زیادہ رہی۔۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں 185 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔ مرنے والوں میں 155 مرد، 13 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔۔ خیبرپختونخوا میں 171 افراد سیلاب سے موت کی نیند سو گئے۔…

Read More

مون سون کی حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ سے خیبرپختونخوا میں اموات کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی۔۔ ضلع بونیر سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سیلاب سے اب تک 120 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔۔ ضلع بونیر میں کلاوڈ برسٹ کے بعد سیلاب کئی گاؤں بہا لے گیا۔۔ سیلابی ریلوں میں جانور اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں جبکہ بونیر میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔ سوات میں بپھرا دریا راستے میں آنے والی ہر چیز تنکوں کی طرح بہا لے گیا، مینگورہ سے گزرنے والی ندی کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا، پانی کے ریلے رابطہ پلوں…

Read More

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے جانے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں شہادتوں کی تعداد 5 ہو گئی۔۔ ہیلی کاپٹر چینگئی بانڈہ کے قریب سوکئی میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر حادثے کا شکار ہوا۔۔  چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ کے مطابق ہیلی کاپٹر باجوڑ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جارہا تھا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا، علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر…

Read More

خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بادل پھٹنے سے دریاؤں میں طغیانی اور سیلاب کے باعث 156 افراد جاں بحق ہو گئے۔۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے بتایا کہ سیلابی ریلوں میں 78 افراد بہہ کر جان کی بازی ہار گئے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر کاشف قیوم کے مطابق پہاڑی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے۔۔ پانی کی سطح کم ہورہی ہے تاہم اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومت نے بونیر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور فلش فلڈ سے مختلف اضلاع میں نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں…

Read More

پشاور: امدادی کارروائیوں میں مصروف خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ہیلی کاپٹر میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مہمند کے علاقے میں ریسکیو آپریشنز میں حصہ لے رہا تھا، جسے باجوڑ میں متاثرین کی مدد کیلئے بھیجا گیا تھا۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر کا خراب موسم کے باعث رابطہ منقطع ہوا۔ واضح رہے باجوڑ، بونیر اور گرد ونواح میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے جس میں اب تک درجنوں لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں…

Read More

کولوراڈو : ایک نئی تحقیق کے مطابق، امریکہ کے شہر ڈینور میں قائم بایوٹیک کمپنی AOA Dx نے اووری (بیضہ دانی) کے سرطان کی ابتدائی سطح پر تشخیص کرنے والا ایک تجرباتی بلڈ ٹیسٹ تیار کر لیا ہے، جو اُن مریض خواتین میں بھی مؤثر ہے جنہیں موجودہ طریقوں سے بآسانی تشخیص نہیں ہو پاتی۔ یہ رپورٹ معروف جریدے کینسر ریسرچ کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے، جس میں بتایا گیا کہ مذکورہ ٹیسٹ مشین لرننگ کے ذریعے متعدد بایومارکرز کی شناخت کرتا ہے، جو بیماری کی تمام اقسام اور مراحل کا پتہ لگانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس تجرباتی ٹیسٹ…

Read More

نئی دہلی : بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا پاکستان کے حق میں فیصلہ ماننے سے انکار کردیا، ترجمان بھارتی وزارت خارجہ رندھیر جیسوال نے کہا عالمی ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے پر فیصلہ سنانے کا اختیار نہیں ہے، عالمی ثالثی عدالت نے فیصلے میں کہا تھا کہ معاہدے کے تحت بھارت مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے چھوڑنے کا پابند ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارت نے عالمی ثالثی عدالت (Court of Arbitration) کے سندھ طاس معاہدے (Indus Waters Treaty) سے متعلق حالیہ فیصلے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ…

Read More

کویت سٹی : خلیجی ریاست کویت میں زیلی شراب پینے سے 13 افراد ہلاک، 21 نابینا ہوگئے، رپورٹ کے مطابق 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔ کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی…

Read More