Author: Editor

تہران : شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد ایرانی کرنسی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 7 لاکھ 40 ہزار ایرانی ریال کا ہوگیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2015 میں جوہری معاہدے کے بعد ایک ڈالر 32 ہزار ایرانی ریال کا تھا۔ کرنسی ڈیلرز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے بگڑتے حالات کی وجہ سے ایک ڈالر 10 لاکھ ایرانی ریال تک پہنچ سکتا ہے۔

Read More

حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسد خاندان کے ظلم و ستم کا سورج غروب ہو چکا ہے،، میں اپنے شامی بھائیوں کو فلسطینی عوام کی طرف سے اس انقلاب پر مبارک باد دیتا ہوں امید ہے کہ اب شام میں امن و استحکام آئے گا اور شامی عوام کے دکھوں اور تکلیفوں کے دن ختم ہوں گے،،

Read More

پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ایک اور تاریخی سیشن ،،،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ گیارہ ہزار کی حد کو بھی عبور کر گیا،، سرمایہ کاروں نے 260 ارب روپے کا منافع کمایا،، حصص بازار میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا،، مارکیٹ میں تکنیکی درستگی بھی آئی تاہم اختتام پر انڈیکس میں 1913 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، ایک لاکھ 10 ہزار 810 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،، مارکیٹ میں ایک ارب حصص کی تجارت میں سرمایہ کاروں نے 260 ارب روپے کا بڑا منافع کمایا،، کاروباری سودے 47 ارب روپے میں طے پائے،، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار…

Read More

افغان دارالحکومت میں دھماکے سے حقانی نیٹ ورک کے سینئر رہنما اور  افغان وزیر برائے مہجرین خلیل الرحمان حقانی جاں بحق ہوگئے۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبد المتین قانع نے تصدیق کی ہے دھماکا وزارت مہاجرین کی عمارت کے اندر ہوا جس میں خلیل الرحمان حقانی سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوئے۔ خلیل الرحمان حقانی افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کے چچا اور حقانی نیٹ ورک کے بانی جلال الدین حقانی کے بھائی تھے، جلال الدین حقانی کے بیٹے انس حقانی نے بھی خلیل الرحمان حقانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اب تک دھماکے کے…

Read More

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 24-2023 میں بجلی کی تقسیم اور ترسیل کے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،، گذشتہ مالی سال میں بجلی کمپنیاں نقصانات پر قابو پانے میں ایک بار پھر ناکام رہیں،، جون 2024 میں بجلی کمپنیوں کی ناقص کارکردگی کے باعث 281 ارب روپے کا نقصان ہوا،، سو فیصد وصولیوں میں ناکامی کے باعث قومی خزانے کو 380 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا،، اس طرح ترسیل اور تقسیم کی مد میں حکومت کو ایک سال میں 661 ارب روپے کا نقصان ہوا،، نیپرا کی رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بجلی…

Read More

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ شاہین آفریدی نے یہ سنگ میل ڈربن میں جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں عبور کیا۔ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100، 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ شاہین نے ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور شاداب خان…

Read More

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ /پہلا ٹی 20 میچ جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،، مقررہ 20 اوورز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،، جنوبی افریقہ نے جیت کے لئے پاکستان کو 184 رنز کا ہدف دیا ہے،، ڈیوڈ ملر نے40 گیندوں پر8 چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 82رنز کی اننگ کھیلی۔۔۔۔جارج لنڈے 48، کوینا مافاکا 12،کپتان ہینرک کلاس نے 12 رنز بنائےپاکستان کے ابرار احمد اور شاہین آفریدی نے 3،3 ، عباس آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں

Read More

پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے لئے مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی بولی 11 جنوری کو منعقد کی جائے گی،، پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بولی کےلئے دبئی یا سعودی عرب میں تقریب منعقد کی جائے گی،، ابھی تک غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی سے متعلق معلومات نہیں مل سکی ہیں

Read More

چین اور پنجاب کا اسموگ کے خاتمے کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ،، بیجنگ پنجاب کلین ایئر نامی منصوبے میں جنگلی حیات کے تحفظ کو بھی شامل کیا گیا ہے،، چین کے دورے کے دوران مریم نواز کے اعزاز میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے انٹرنیشنل ڈپارٹمنٹ نے ایک ظہرانہ دیا جس میں ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا معاہدہ طے پایا،، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دورہ چین کے دوران بیجنگ میں وزارت ایکالوجی اینڈ انوائرمنٹ کے وزیر سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے چین…

Read More

جنوبی افریقا کا 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا جارہا ہےجہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔ میچ کے پہلے ہی اوور میں جنوبی افریقہ کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گیا،، دوسرے اوور میں ایک اور کھلاڑی آؤٹ ہوا،، اس وقت جنوبی افریقہ 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 12 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے…

Read More