Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- اینٹی کرپشن کا اسٹنگ آپریشن:پشاور میں محکمہ صحت کا افسر رشوت لیتے گرفتار
- امریکہ نے برازیل کی سپریم کورٹ کے جج پر پابندیاں لگا دیں۔
- جرمن کوہ پیما لورا ڈالمایر کی موت کی تصدیق،حکومتِ پاکستان کا اظہار افسوس
- بھارتی معیشت مردہ ہے:صدر ٹرمپ
- پاکستان مودی سے نہیں بھارت سے امن بات چیت کیلئے تیار ہے:عطاءاللہ تارڑ
- سعودی عرب کی پہلی ٹی20پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
- خلائی میدان میں پاکستان کا ایک اور سنگ میل:ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا
- اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف نئی عالمی لہر: کینیڈا نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کردیا—
Author: Editor
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ پاک فوج کی جنگ نہیں ہے،، یہ معاشرے کے ہر فرد کی جنگ ہے۔۔
پنجاب کے شہر چکوال واپس آنے والی باراتیوں سے بھری بس گلگت بلتستان میں دریائے سندھ میں گر گئی،، حادثے میں 18 افراد جاں بحق ہوئے،، دلہن کو زخمی حالت میں دریا سے نکال لیا گیا،، 6 لاپتہ مسافروں کی تلاش تاحال جاری ہے،، یہ حادثہ استور میں پیش آیا،، دلہا اور اس کی والدہ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں،، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ریسکیو ادارے کے افسر وزیر اسد کا کہنا تھا کہ جائے حادثہ کی طرف امدادی ٹیمیں اور ایمبولینسز روانہ کر دی گئی ہیں، باراتیوں سے بھری کوسٹر گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ…
وزیر اعظم شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ کے لئے کارہائے نمایاں کو سراہا۔ انہوں نے تنظیم کے کام کو آگے بڑھانے اور اتحاد امت کو فروغ کے لئے سیکرٹری جنرل کی قیادت کو سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا مسلمانوں کے مفادات و مقاصد کی وکالت اور بھائی چارے، رواداری اور باہمی احترام کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے مزید کہا مسلم…
آئندہ سال فروری میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار تو کر دیا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان کے سخت موقف کا بالکل اندازہ نہیں تھا،، پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو ایک ای میل بھیجی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بیان کرے،، چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی اور ہائبرڈ وینیو کا آپشن کسی صورت اختیار نہیں کیا جائے گا،، بھارت کی ہٹ دھرمی اور حکومت پاکستان کے سخت موقف کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی پریشانیاں بڑھ…
پاکستانی معیشت میں بہتری کے آثار نمودار ہونا شروع ہو گئے ہیں،، حکومت نے بینکوں سے قرضوں کا انحصار کم کر دیا ہے،، اب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسلامک سکوک بانڈز سے قرض لیا جا رہا ہے،، اسٹیٹ بینک نے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے،، ستمبر میں پاکستان کے مجموعی قرض کا حجم 69 ہزار 750 ارب روپے پر آ گیا ہے،، اگست 2024 میں قرضوں کی مالیت 70 ہزار 362 ارب روپے تھی،، سالانہ بنیادوں پر قرض 7 ہزار 279 ارب روپے کا اضافہ ہوا،، ستمبر 2023 میں قرض 62 ہزار 291 ارب روپے تھا،، اسٹیٹ…
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے ترقی پذیر ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے آئندہ چھ سال میں 6 ہزار 800 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،، وہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں COP 29 کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے،، وزیراعظم نے کہا 2022 اور 2023 میں پاکستان کو دو بڑے اور تباہ کن سیلابوں کا سامنا کرنا پڑا،، پاکستان ابھی تک ان قدرتی آفات کے نقصانات سے باہر نہیں نکل سکا،، آج ہم ایک ایسے اہم موڑ پر کھڑے ہیں جہاں عالمی موسمیاتی فنڈ کو ازسر نو ترتیب دینے کی ضرورت ہے تاکہ خطرے سے…
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی آئی،، لندن گولڈ مارکیٹ میں سونا 77 ڈالر فی اونس سستا ہو گیا،، سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 593 ڈالر پر آ گئی،، پاکستان میں ایک تولہ سونے کے بھاؤ 7000 روپے گر گئے،، ملک کے صرافہ بازاروں میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے میں فروخت ہوا،، 10گرام سونے کی قیمت 6000 روپے کم ہو گئی،، 10 گرام سونا 2 لاکھ 31 ہزار 911 روپے کا ہو گیا
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی اسموگ نے اپنے پنجے گاڑھ لئے،، ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا،، شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،، پشاور میں بھی ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھنے کی وجہ سے فضاء آلودہ ہوگئی جس کے نتیجے میں شہری سانس اور گلے کے امراض میں مبتلا ہونے لگے، سرکاری ہسپتالوں میں اسموگ کے باعث 50 فیصد مریض گلے اور سانس میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ آرہے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کے دمے کے مریضوں کے لیے اسموگ سنگین مسئلہ بن سکتا ہے اور سردی بڑھنے کے ساتھ اسموگ مزید بڑھ سکتی…
لندن: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تمام درآمدات پر20فیصد ٹیرف لگاتے ہیں توبرطانیہ کو اپنی برآمدات میں 22 بلین پاؤنڈ (79 کھرب روپے)کا نقصان ہو سکتا ہے اور مہنگائی دوبارہ بڑھنا شروع ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر برطانیہ کی معیشت کے چند اہم شعبوں فشنگ، پٹرولیم اور مائننگ کی ایکسپورٹ میں پانچواں حصہ کمی آسکتی ہے جبکہ فارماسیوٹیکل اور الیکٹریکل شعبے بھی متاثر ہونگے۔ یہاں تک کہ بعض ایسے شعبے جو خود ایکسپورٹ نہیں کرتے مثلاً ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کاروباری سرگرمیوں کے کم ہونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ البتہ اگر امریکہ…
تل ابیب: حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب،امریکا نے اسرائیل کو 130 بلڈوزر اور بھاری بموں کی فراہمی روک دی ہے، اسرائیل یہ بلڈوزر غزہ کی پٹی میں گھروں کو منہدم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکی مشینری بنانے…