Author: Editor

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 6 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں،، 4 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی ذخائر کا حجم 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا جو دو سال کی بلند ترین سطح ہے،، سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 10 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،، حکومت کے پاس ذخائر کی مالیت 16 ارب 4 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی،، بینکوں کے پاس فارن کرنسی اکاؤنٹس کی صورت میں زرمبادلہ ذخائر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہو…

Read More

سعودی عرب کے مشہور البیک فوڈز کی برانچ جلد ہی پاکستان میں کھول دی جائیں گی،، اس سلسلے میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں،، سعودی وفد میں شامل البیک فوڈز کے سربراہ نے بتایا کہ پاکستان کی فوڈ مارکیٹ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ایک بہتر حکمت عملی کے ساتھ وہ پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کریں گے،،

Read More

اسلام آباد:سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان لازوال تعلقات ہیں اور ہمیں پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے۔اسلام آباد میں پاک سعودی عرب بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری انجنینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا طیارےکا دروازہ کھلنے سے پہلے ہم نے پاکستان کی محبت محسوس کی، ہم دوست نہیں ایک خاندان ہیں، ہمیں پاکستانی دوستی کی گرمجوشی کا احساس ہے۔سعودی وزیر کا کہنا تھا پاکستان اور سعودی عرب کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں،…

Read More

اسلام آباد: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے آئینی ترامیم کے ترمیمی مسودے پر اتفاق کرلیا ہے۔صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے پیپلزپارٹی کے وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رانا ثنا اللہ، احسن اقبال، پرویزرشید، مرتضیٰ جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب شریک ہوئیں۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی، سید نوید قمر اور شیری رحمان شریک ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو نے مجوزہ آئینی ترامیم پر سیاسی جماعتوں سے روابط کے بارے میں آگاہ کیا۔ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کے نئے مسودے پر بھی…

Read More

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63 اے کے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ نظرثانی 27ماہ بعد سماعت کیلئے مقرر ہوئی، معاملے پر جلد بازی کا الزام بے بنیاد ہے، سابق چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پورے دور میں نظر ثانی سماعت کیلئے مقرر نہیں کی۔سپریم کورٹ نے آرٹیکل 63اے نظر ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ہے جو کہ 23 صفحات پر مشتمل ہے۔فیصلے میں سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ صدارتی ریفرنس عارف علوی نے سپریم کورٹ بھیجا تھا، صدارتی ریفرنس میں کابینہ سے منظوری یا…

Read More

تہران: ایرانی فوج کے جنرل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ہم نے جس جگہ کو چاہا اسے نشانہ بنایا اور ہم جس جگہ کو چاہیں نشانہ بنا سکتے ہیں اور اگر دشمن نے چھوٹی سی بھی غلطی کی تو ہم اسے خاک میں ملا دیں گے۔پاسداران انقلاب کی زمینی کارروائیوں کے کمانڈر جنرل مرتضیٰ میران نے بدھ کو مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل میں کسی بھی مقام کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے میزائل حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’آپریشن ٹرو…

Read More

پشاور: خیبرپختونخوا میں امن کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتیں اور سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئیں، وزیراعلیٰ کی دعوت پر سی ایم ہاؤس میں گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس نے کالعدم تنظیم سے مذاکرات کا مکمل اختیار وزیراعلیٰ کو سونپ دیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی میزبانی میں گرینڈ جرگہ وزیراعلی ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں وفاقی حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے بھی شرکت کی۔جرگے میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی اور دیگر پارلیمنٹیرینز نے…

Read More

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ پانچ آئی پی پیزسے کئے جانے والے معاہدے ان کی باہمی رضا مندی سے ختم کر دیئے گئے ہیں، ان آئی پی پیز نے قومی مفاد کو ذاتی مفاد پر مقدم رکھا ، اس سے 411 ارب روپے کی بچت ہو گی ، معیشت کی بہتری کے لئے تیزی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہماری معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے ۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ کاشکر ہے کہ ملکی معیشت استحکام کی راہ…

Read More

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 369 واں دن،، ہلال احمر کے اسکول پر تازہ فضائی حملے میں 28 فلسطینی شہید ہو گئے،، اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں تینوں اسپتال خالی کرنے کا حکم دے دیا جس کے باعث مریضوں کی زندگی خطرے سے دوچار ہے،، غزہ کے شہر دیر البلاح میں ہلال احمر کے اسکول کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا جہاں خواتین اور بچوں سمیت بے گھر افراد کی بڑی تعداد پناہ گزین تھی،، اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ نشانہ بننے والے اسکول میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم تھا،، حملے کا مقصد حماس کو…

Read More

پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسری اننگز میں برطانوی باؤلرز کا مقابلہ نہ کر سکی،، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز میں پاکستان کے 6 کھلاڑی صرف 59 رنز بنا سکی،، پہلی اننگز میں پاکستان نے 556 کا اسکور کیا تھا،، انگلینڈ نے 823 رنز بنا کر 267 کی برتری حاصل کی اور اننگ ڈیکلیئر کر دی،، انگلینڈ کے ہیری بروک نے ٹرپل جبکہ جو روٹ نے ڈبل سینچری بنائی،، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انگلش ٹیم نے اتنا بڑا اسکور کسی ایک اننگ میں کیا ہے،، قومی ٹیم نے دوسری اننگز میں مایوس کن کارکردگی پیش کی،،…

Read More