Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان اسٹریٹجی کی منظوری دیدی
- حکومتی کاوشوں کی بدولت معاشی استحکام حاصل کرلیا،وزیرخزانہ
- لاہور میں اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل کردی گئی
- توشہ خانہ ٹوکیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کا 342 کا اہم بیان سامنے آگیا
- اورکزئی آپریشن، کامیابیاں دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کی عکاس ہیں، صدر مملکت
- نیشنل شپنگ کارپوریشن کےلئے 3 نئے جہاز خریدنے کی منظوری
- ممکنہ احتجاج: لاہور تا اسلام آباد موٹر وے، جی ٹی روڈ بند، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل
- سرحد پار سے خونریزی بند نہیں ہوئی، اب کارروائی ہوگی، افغانستان کو یہی پیغام ہے، وزیردفاع
Author: Editor
عالمی مارکیٹ میں سونے کی بڑھتی قیمت نے دنیا بھر میں سونا مہنگا کر دیا،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا 20 ڈالر مہنگا ہوا،، ایک اونس سونے کی قیمت 2757 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی،، ادھر پاکستان میں سونے کی قیمت میں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مسلسل اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 2000 روپے مہنگا ہوا،، سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 400 روپے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا،، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1714 روپے کا اضافہ ہوا،، 24 قیراط کا 10 گرام سونا 2 لاکھ 44…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی،، 26 ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ بننے اور نئے چیف جسٹس کی نامزدگی کے بعد سیاسی طوفان کچھ تھم گیا ہے،، ایسے میں سرمایہ کاروں نے اعتماد کے ساتھ خریداری کی،، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مارکیٹ میں کاروبار تیزی سے شروع ہوا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 992 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا رہا،، اچانک مارکیٹ میں منافع کے لئے فروخت کا دباؤ شروع ہوا جس کے بعد حصص بازار ریڈ زون میں چلا گیا،، جلد ہی سرمایہ کار مارکیٹ میں واپس آئے،، خریداری کا رجحان…
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز غیر معمولی تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے،، اسٹاک مارکیٹ کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہنڈرڈ انڈیکس میں 634 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، دوپہر 2 بچ کر 46 منٹ پر مارکیٹ 87 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے،، مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 3:30 بجے ہو گا
26ویں ترمیم آئین کا حصہ بننے کے بعد سپریم کورٹ اور ملک بھر کی ہائیکورٹس میں زیر سماعت آئینی درخواستیں اب آئینی عدالتوں میں منتقل ہو جائیں گی،، آئندہ ماہ سے زیر سماعت درخواستوں کی منتقلی آئینی عدالتوں میں ٹرانسفر ہونا شروع ہو جائیں گی،، اب 20 لاکھ فوجداری اور دیوانی مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس میں ہو گی جس سے جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے گا،، ضلع کچہریوں، ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 20 لاکھ ہے،، 26 ویں آئینی ترامیم کے بعد اب سائلین کو جلد فیصلوں کی…
اسلام آباد: جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس نامزد کردیا ہے۔ 12 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا بند کمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ہو رہا ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے 3 ارکان علی ظفر، بیرسٹر گوہر اور حامد رضا نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ اجلاس میں راجہ پرویزاشرف، فاروق ایچ نائیک،سید نوید قمر،کامران مرتضیٰ، رعنا انصار، احسن اقبال، شائشتہ پرویز ملک، اعظم نذیر تارڑ اور خواجہ آصف نے شرکت کی۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی طرف سے پارلیمانی کمیٹی کو تین سینئر ترین ججز جسٹس منصور علی شاہ،…
امریکہ کے صدارتی انتخابات میں غیر یقینی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کی طوالت کے باعث سرمایہ کار محفوظ انویسٹمنٹ کی طرف جا رہے ہیں،، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا اثر پاکستان پر بھی پڑ رہا ہے،، لندن گولڈ مارکیٹ میں ایک اونس سونا مزید 11 ڈالر مہنگا ہو گیا،، سونے کی نئی قیمت 2746 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی،، پاکستان میں بھی منگل کو سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 83 ہزار 400 روپے کی نئی تاریخی بلندی کو عبور کر گیا،،…
اپنے فضائی دفاعی نظام پر نازاں اسرائیل کو اس وقت سبکی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ حزب اللہ نے ہفتے کو جو ڈرون حملہ کیا تھا وہ وزیراعظم نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکی سے ٹکرا گیا تھا،، اسرائیل نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے ڈرون نے قیصریہ شہر میں نیتن یاہو کی ذاتی رہائشگاہ میں ان کے بیڈروم کی کھڑکی کو نقصان پہنچایا ہے،، مخصوص حفاظتی شیشوں کی وجہ سے کھڑکی کا شیشہ ٹوٹ تو نہ سکا تاہم وہ تڑخ ضرور گیا ہے،، اسرائیلی حکومت نے ڈرون سے ہونے والے نقصان کی…
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک نئے سنگ میل کی طرف سفر شروع کر دیا ہے،، ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 86 ہزار 846 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا،، گو کہ مارکیٹ میں 409 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 86 ہزار 466 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم تجزیہ کار 87 ہزار کی نئی حد کو جلد عبور ہوتا دیکھ رہےہیں،، حصص بازار میں آج مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے شیئرز کا لین دین ہوا،، کاروباری حجم 72 کروڑ 22 لاکھ حصص سے زائد رہا،، سرمایہ کاروں نے 62…
بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں لڑکیوں کا انوکھا احتجاج،، داڑھی کے بغیر بوائے فرینڈ کا مطالبہ،، مدھیا پردیشن کے شہر اندور میں کالج اور یونیورسٹیز کی طالبات نے ایک احتجاجی ریلی نکالی جس میں نو کلین شیو نو گرل فرینڈ کے نعرے لگائے گئے،، طالبات نے مختلف بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر داڑھی کے بغیر بوائے فرینڈ کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے درج تھے،، طالبات نعرے لگا رہی تھیں داڑھی کٹواؤ یا گرل فرینڈ بھول جاؤ،، قریب سے گزرتے لوگ اس انوکھے احتجاج سے خوب محظوظ ہوئے اور احتجاج کی ویڈیوز بھی بناتے رہے جو…
بینکوں میں ڈالر کی خرید و فروخت میں اتار چڑھاؤ جاری رہا،، صبح کی ٹریڈنگ میں ڈالر سستا ہوا،، گیارہ بجے تک انٹربینک میں ڈالر چھ پیسے سستا تھا،، دوپہر کو ڈیمانڈ بڑھنے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا،، اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں میں ڈالر کی ٹریڈنگ کا وقت ختم ہونے پر ایک امریکی ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا،، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے گر گئی،، ایک ڈالر 278 روپے 72 پیسے میں فروخت ہوا،،