Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- اسرائیل کی دو سالہ بربریت کا خاتمہ، غزہ میں جنگ بندی معاہدہ نافذ العمل
- 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد ترقی پانے والے ججز کو بنچ میں نہیں بیٹھنا چاہئے: جسٹس مسرت
- اسرائیلی حراست سے رہائی پانیوالے سابق سینیٹر مشتاق احمد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال
- بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے یوٹیوبر عادل راجہ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا
- ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے پر شہریوں کے خلاف فوری مقدمہ درج نہ کرنے کی ہدایت
- بالی ووڈ اداکارشاہد کپورکے خاندان کا تعلق پاکستان کے کس شہر سے ہے،والد پنکج کپور نے بتا دیا
- گوگل کا پاکستانی طلباء کے لیے شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان
- نصیرآباد میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، ریلوے ملازم شہید
Author: Editor
جکارتہ: انڈو نیشیا میں Prabowo Subianto نے جکارتہ میں ملک کے صدر کا عہدہ سنبھال لیا۔ تہتر سالہ پرابووو سوبیانتھ انڈو نیشیا کی پارلیمنٹ میں ایک تقریب میں حلف لینے کے بعد سرکاری طور پر ملک کے آٹھویں صدر بن گئے۔ وہ اٹھائیس کروڑ آبادی کے ملک کے سربراہ ہونگے۔ پرابوو نے چودہ فروری کا مقابلہ تقریباً ساٹھ فیصد ووٹوں سے جیت لیا تھا اور ایک مضبوط پارلیمانی اتحاد بنانے کیلئے گزشتہ نو ماہ سے سرگرم تھے۔
اوٹاوا:کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اپنے ملک میں بھارت کے سفارت کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ کینیڈا اپنی سرزمین پر مزید کسی مجرمانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انتباہ رواں ہفتے کے شروع میں چھ بھارتی سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد جاری کیا گیا ہے جب کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ نئی دہلی کے حکم پر کینیڈا میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل اور بھتہ خوری کے کافی ثبوت موجود ہیں۔ کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیامیں18جون 2023کو سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث قراردیے جانے…
اسلام آباد: سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظوری کرلی گئی اور ترمیم میں شامل تمام 22 شقوں کی الگ الگ منظوری دے دی گئی۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے 26 ویں آئینی ترمیم ایوان بالا میں پیش کیا اوراس کے بعد منظوری کے لیے ووٹنگ کے لیے تحریک پیش کردی جو ایوان کی دو تہائی اکثریت سے منظور کرلی گئی، ترمیم کے حق میں 65 اراکین نے ووٹ دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مجلس وحدت المسلمین کے (ایم ڈبلیو ایم) کے اراکین نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا اور ہال سے نکل…
ممبئی: مصنف، اداکار اور بھارتی فلم پروڈیوسر سلیم خان نے کہا کہ ان کے بیٹے سلمان خان نے کبھی کالے ہرن کا شکار نہیں کیا اس لیے انہیں کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں۔ سلمان خان کو مسلسل بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے اور حال ہی میں بدنام زمانہ بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے دیرینہ دشمنی ختم کرنے کے لیے سلمان خان سے بھاری رقم کا مطالبہ بھی کیا۔ 12 اکتوبر کو بھارتی سیاسی شخصیت اور سلمان خان کے قریبی بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کر دیا گیا تھا. سوشل میڈیا…
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کی اور کہا کہ ان ترامیم سے ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے۔ سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صدر اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ترامیم پارلیمان کی زور آوری کی نمائندگی کریں گی، عدلیہ میں جو ساسو ماں کے کہنے پر فیصلے ہوتے تھے آئندہ ایسے نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے باعث ثاقب نثار…
بنگلورو : نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھارتی سرزمین پر 36سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔ بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد میچ کے دوسرے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے کے 91 اور رچن رویندرا کے 134 رنز کے ساتھ ساتھ ٹم ساؤدھی کے 65 رنز کی بدولت 402 رنز بنا کر…
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعظم نے آئنی مسودے کی منظوری پرقوم کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیرِ قانون و انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دوبارہ تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے…
راولپنڈی: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عمران خان کے حوالے سے کی گئی پریس کانفرنس پر آفیشل مؤقف سامنے آگیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے حکام نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں بی کلاس کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی خوراک، مطالعہ اور ورزش کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے سیل میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی ہوتی ہے، بی کلاس کے تحت بانی پی ٹی آئی کو اپنا کھانا الگ سے…
ممبئی: ایشوریا رائے فلم انڈسٹری کی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک ہیں جو اپنے طرز رہائش کے ساتھ ساتھ سکیورٹی پر بھی ماہانہ لاکھوں خرچ کرتی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ میں ایشوریا کی حفاظت پر مامور 2باڈی گارڈز کے بارے میں بتایا گیا ہے جن میں سے ایک شیوراج اور دوسرےا راجیندر دھولے ہے جو ہمہ وقت ان کی حفاظت پر مامور رہتے ہیں۔ حال ہی میں بھارتی میڈیا پر ایشوریا کے باڈی گارڈز کی حیران کن ماہانہ تنخواہ کا انکشاف کیا گیا ہے جس کے مطابق شیوراج اورراجیندر دھولے کی تنخواہ ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو…
ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد…