Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان

چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی وفد نے پاکستان کے سکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

EditorBy Editorستمبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان کے دورے پر آنے والے آئی سی سی کے وفد میں آئی سی سی کی سینئر منیجر ایونٹس سارہ ایڈگر ،  ایونٹ منیجر و چیمپئنز ٹرافی ایونٹ لیڈ عون محمد زیدی، جنرل منیجر کرکٹ وسیم خان، سکیورٹی منیجر ڈیوڈ مسکر اور براڈ کاسٹ کنسلٹنٹ منصور منج شامل ہیں۔

دورہ پاکستان کے دوران  آئی سی سی وفد نےچیمپئنز ٹرافی 2025  کا جائزہ لینے کے لیے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی جس میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سکیورٹی کے انتظامات پر بھی بات ہو ئی جس دوران آئی سی سی کے وفد نے کراچی اور راولپنڈی میں چیمپئنز ٹرافی کیلئے کیے جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی وفد کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے عالمی معیار کے انتظامات کی یقین دہانی کروائی ہے، چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ا سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہر صورت مکمل کر لیا جائے گا اور تمام ٹیموں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ایک اعزاز ہے، جتنا بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے مطابق انتظامات کو حتمی شکل دے رہے ہیں، تمام ٹیموں کے کھلاڑی پرامن اور محفوظ ماحول میں کرکٹ کے کھیل کو انجوائے کریں گے، گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے بعد سہولیات عالمی معیار کی ہوں گی۔

آئی سی سی پاکستان چیمپئن ٹرافی چیمپئن ٹرافی 2024 کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.