Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا فاتحانہ آغاز، دوسرے میچ بھارت سے ہوگا
پاکستان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستان کا فاتحانہ آغاز، دوسرے میچ بھارت سے ہوگا

EditorBy Editorاکتوبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

شارجہ (وژن پوائنٹ نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم  نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں جاری آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان ویمنز نے سری لنکا کے خلاف  ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 116 رنز بنائے اور پوری ٹیم آل آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز کی جانب سے  کپتان فاطمہ ثناء 30 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ ندا ڈار نے 23رنز اسکور کیے۔

 117 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکن ویمنز ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دی اور مقررہ 20 اوورزمیں 9 وکٹ پر 85 رنز ہی بنا سکی۔یوں پاکستان ویمنز ٹیم نے اپنے پہلے ہی میچ میں ایشین چیمپئنز سری لنکا کو 31 رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 ، اُمائمہ سہیل ، فاطمہ ثناء اور نشرہ سندھو نے 2،2  کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر کپتان فاطمہ ثناء کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز کا دوسرا میچ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

پاک بھارت پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شارجہ کرکٹ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ یواے ای
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.