Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»شوبز»بشنوئی گینک کی جانب سے دھمکیاں، سلمان خان نے 7 کروڑ مالیتی بلٹ پروف گاڑی خرید لی
شوبز

بشنوئی گینک کی جانب سے دھمکیاں، سلمان خان نے 7 کروڑ مالیتی بلٹ پروف گاڑی خرید لی

EditorBy Editorاکتوبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی: بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے تقریباً چھ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے مالیت کی بلٹ پروف گاڑی خریدی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے بلٹ پروف نسان پٹرول ایس یو وی خریدی ہے۔ اور چونکہ یہ کار ہندوستانی مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے، اس لیے مبینہ طور پر اداکار اسے دبئی سے درآمد کررہے ہیں۔ کار کی قیمت 6 کروڑ ساٹھ لاکھ پاکستانی روپے (2 کروڑ بھارتی روپے) کے لگ بھگ ہے، اور اندازہ لگایا گیا ہے کہ کار کو بھارت جلد پہنچانے کیلیے بھی ایک بڑی رقم خرچ کی جائے گی۔

درآمد کی جانے والی کار میں کئی جدید حفاظتی فیچرز موجود ہیں، جیسے دھماکہ خیز الرٹ انڈیکیٹر، پوائنٹ بلین بلٹس کو روکنے کیلیے موٹی شیشے کی شیلڈز اور مسافروں کی شناخت چھپانے کیلیے کیموفلاج بلیک شیلڈز جیسے فیچرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ سلمان نے گزشتہ سال بھی متحدہ عرب امارات سے ایک بلٹ پروف کار خرید کر درآمد کی تھی، جب انہیں اور ان کے والد سلیم خان کو پہلی بار بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔

سلمان خان بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی نئی دھمکیوں کے بعد اپنی حفاظت کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اداکار پچھلے کچھ عرصے سے لارنس بشنوئی گینگ کے ریڈار پر ہیں۔ گزشتہ دنوں ان کے دوست اور سیاسی رہنما بابا صدیقی کے قتل کے بعد انھیں جان سے مارنے کی تازہ دھمکیاں بھی موصول ہوئیں، جس کے بعد ان کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Bishnoi gang Bollywood Bulletproof India Salman Khan
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اکتوبر 10, 2026

    آنجہانی نانا پاٹیکر بھی ایسے ہی بڑے آدمی تھے۔۔۔۔۔!!!

    اکتوبر 9, 2026

    کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026 کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.