Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»اسرائیلی حملے، ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردیں
تازہ ترین

اسرائیلی حملے، ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردیں

EditorBy Editorاکتوبر 26, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تہران: اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے ہم نےاپنے اہداف پر حملے مکمل کرلیے جبکہ ایرانی فوج کا کہنا ہے اسرائیلی حملوں کا کامیابی سے دفاع کیا گیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سرکاری میڈیا ایجنسی ارنا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران نے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہیں۔

ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان نے ارنا کو بتایا کہ ملک نے تمام پروازیں تاحکم ثانی منسوخ کردی ہیں۔

اس سے پہلے عراق نے بھی اپنی فضائی حدود بند کر نے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا تھا کہ وہ خطے میں جاری فوجی آپریشن کے پیش نظر ملک کی فضائی حدود کو بند کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آئی این اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آمدورفت تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہیں۔

Attack Iran Iraq Israel Middle East
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 30, 2026

    اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

    اگست 7, 2026

    پاکستان،قازقستان،ازبکستان اورتاجکستان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اورعلاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    جولائی 25, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.