Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»سلمان خان نے ایشوریا رائے کا بازو توڑ دیا تھا، مجھے بھی بہت مارا، اس سے بہتر لارنس بشنوئی ہے: سومی علی
تازہ ترین

سلمان خان نے ایشوریا رائے کا بازو توڑ دیا تھا، مجھے بھی بہت مارا، اس سے بہتر لارنس بشنوئی ہے: سومی علی

EditorBy Editorنومبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی : بالی وڈ سپر  اسٹار سلمان خان کی سابق گرل فرینڈ سومی علی نے اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر سلمان خان کی جانب سے تشدد کیے جانے کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی اداکارہ سومی علی 90کی دہائی کی مشہور اداکارہ اور سوشل ورکر   بھی ہیں، سلمان خان اور سومی علی  8 سالوں تک تعلقات میں رہے لیکن سلمان خان کی زندگی میں ایشوریا رائے کی اینٹری کے بعد سلمان اور سومی کا تعلق ختم ہوگیا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے سپر اسٹار کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔

 دوران  گفتگو سومی علی سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان برے تعلقات کی وجہ کیا ہے؟ جبکہ سلمان خان کے سابقہ گرل فرینڈز سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں۔

سومی علی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ’مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، سلمان نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، سلمان خان نے سنگیتا اور کترینہ کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کیا جتنا میرے ساتھ کیا‘۔

 اداکارہ نے سلمان خان سے اپنے ماضی کے تعلق کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک مرتبہ سلمان خان  مجھے مار رہے تھے کہ اس دوران ان کےگھریلو ملازم نے دروازے پر دستک دی اور سلمان خان سے درخواست کی کہ مجھے نہ ماریں، اس کے بعد میری کمر میں شدید درد رہا اور میں کئی عرصے  تک بیڈ ریسٹ پر  رہی‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اداکارہ  تبو  بھی میری حالت دیکھ کر  رو پڑی تھیں لیکن سلمان مجھے دیکھنے تک نہیں آئے، میری والدہ اور چند قریبی دوستوں کے علاوہ ہر شخص  سلمان کے ساتھ میرے تعلق کے ان تکلیف دہ تجربات سے ناواقف ہے۔

سومی علی نے مزید  انکشاف کیا کہ ’سلمان خان   نے ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیا، میرا خیال ہے کہ سلمان خان  نے ایشوریا کا بازو  فریکچر کیا  تھا اور مجھے کترینہ کے ساتھ برتے جانے والے رویے کا علم نہیں‘۔

اداکارہ نے کہا ’سلمان نے جو  میرے ساتھ کیا کیا اس کے بعد میں  یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے‘، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ سلمان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں جس میں ہر چیز درج ہوگی۔

Aishwarya Rai ash Ass Bishnoi gang Bollywood India Mumbai Roy Salman Khan Somy Ali
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

    اکتوبر 10, 2026

    آنجہانی نانا پاٹیکر بھی ایسے ہی بڑے آدمی تھے۔۔۔۔۔!!!

    اکتوبر 9, 2026

    کینیڈین شاعرہ این کارسن نے 2026 کا نوبیل انعام برائے ادب جیت لیا

    اکتوبر 8, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.