Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»سنٹرل ایشیا»کابل کے گرین زون میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی، غیر ملکی سفارت کاروں کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات
سنٹرل ایشیا

کابل کے گرین زون میں مطلوب دہشت گردوں کی موجودگی، غیر ملکی سفارت کاروں کی سیکیورٹی پر سنگین خدشات

gulraiz23@gmail.comBy gulraiz23@gmail.comمارچ 8, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان کابل کے انتہائی محفوظ سفارتی علاقے گرین زون میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سربراہ نور ولی محسود، گل بہادر، کالعدم بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب اور وسطی ایشیائی ریاستوں کو مطلوب دیگر شدت پسندوں کو پناہ دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ افراد کابل کے اہم سفارتی علاقے وزیر اکبر خان کے قریب موجود ہیں، جو غیر ملکی سفارت کاروں اور بین الاقوامی اداروں کی رہائش گاہوں کے نزدیک واقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سفارتی زون کے قریب ایسے مطلوب افراد کی موجودگی نہ صرف سیکیورٹی خدشات کو بڑھا رہی ہے بلکہ اس سے کابل میں تعینات غیر ملکی سفارت کاروں کے تحفظ کے حوالے سے بھی سنجیدہ سوالات جنم لے رہے ہیں۔ اسی باعث یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ متعدد غیر ملکی سفارت کار اپنی سیکیورٹی کے پیش نظر جلد کابل چھوڑنے پر غور کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب کابل میں موجود اقوام متحدہ کے عملے اور بعض بین الاقوامی این جی اوز نے بھی اس صورتحال پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر مطلوب شدت پسندوں کی سفارتی علاقے میں موجودگی کو بین الاقوامی اداروں کے لیے ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اس معاملے کو طالبان حکومت کے سامنے باضابطہ طور پر اٹھایا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو کابل میں سفارتی سرگرمیوں اور بین الاقوامی اداروں کی موجودگی متاثر ہو سکتی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
gulraiz23@gmail.com
  • Website

Related Posts

پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اگست 30, 2026

پاکستان،قازقستان،ازبکستان اورتاجکستان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اورعلاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

جولائی 25, 2026

صرف پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر آذربائیجان

جولائی 13, 2026

Comments are closed.

Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.