Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»سنٹرل ایشیا»پاکستان اور تاجکستان کا اقتصادی، تجارتی اور توانائی تعاون کو نئی رفتار دینے پر اتفاق
سنٹرل ایشیا

پاکستان اور تاجکستان کا اقتصادی، تجارتی اور توانائی تعاون کو نئی رفتار دینے پر اتفاق

EditorBy Editorجون 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان اور تاجکستان نے اقتصادی، تجارتی اور توانائی تعاون کو نئی رفتار دینے پر اتفاق کرلیا، دونوں ممالک نے باہمی تجارت کا حجم دو سو ملین ڈالر تک بڑھانے کے روڈ میپ کی توثیق کر دی۔

دوشنبہ میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مشترکہ کمیشن کا آٹھواں اجلاس منعقد ہوا جس میں اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پاکستانی وفد جبکہ تاجکستان کے وزیر توانائی و آبی وسائل جمعہ دلیر شوف نے اجلاس کی قیادت کی۔اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کا حجم دو سو ملین ڈالر تک بڑھانے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق کیا جبکہ بزنس ٹو بزنس روابط اور آن لائن کاروباری پلیٹ فارمز کو مزید فعال بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تاجکستان کی ایکسپورٹ ایجنسی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم کیا گیا۔دونوں ممالک نے کاسا ایک ہزار منصوبے پر پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے باقی ماندہ کام بروقت مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اجلاس میں زراعت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ روڈ میپ کو حتمی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا جبکہ تاجکستان نے پی پی ایل اور او جی ڈی سی ایل کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے تاجکستان کے وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، توانائی تعاون اور علاقائی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان اور ازبکستان کا اقتصادی روابط مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اگست 30, 2026

    پاکستان،قازقستان،ازبکستان اورتاجکستان کے درمیان تجارت،سرمایہ کاری اورعلاقائی روابط بڑھانے پر اتفاق

    جولائی 25, 2026

    صرف پاکستان ہی ایران امریکا تنازع حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،صدر آذربائیجان

    جولائی 13, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.