Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

اکتوبر 22, 2026

کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

اکتوبر 22, 2026

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»بیلجیم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان
دنیا

بیلجیم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ اور اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان

EditorBy Editorستمبر 2, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
بیلجیم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ
بیلجیم کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

فرانس ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کے بعد بیلجیئم نے بھی فلسطین کو  بطور ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

بیلجیئم کے وزیرخارجہ  میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ وہ رواں ماہ  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے، انہوں نے اسرائیل پر سخت پابندیاں عائد کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

بیلجیئم کے وزیرخارجہ نے لکھا کہ اسرائیل کے خلاف قومی سطح پر 12 سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں، ان میں  غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ اور اسرائیلی پروازوں اور ٹرانزٹ پر پابندی  سمیت دیگر شامل ہیں۔

بیلجیئم وزیرخارجہ نےکہا ہےکہ یہ اقدامات فلسطین خصوصاً غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھائے گئے ہیں۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ پابندیاں اسرائیلی عوام پر نہیں بلکہ ان کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہیں تاکہ بین الاقوامی و انسانی قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔

یاد رہے کہ بیلجیئم فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنےکا فیصلہ کرنے والا پہلا ملک نہیں، اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا  بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں اور اس کا باقائدہ اعلان رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ترکیہ سعودی عرب میں فضائی دفاع اور الیکٹرانک وارفیئر کے لیے فوجی اہلکار تعینات کرے گا

    اکتوبر 21, 2026

    روس اور چین کی تجارت میں 25 سال کے دوران 30 گنا سے زیادہ اضافہ ہوا، روسی وزیر اعظم

    اکتوبر 21, 2026

    چین کا سمندری حدود سے راکٹ خلا میں روانہ، نیا سیٹلائٹ مدار میں پہنچا دیا گیا

    اکتوبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.