Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ، پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیاں

اکتوبر 23, 2026

متحدہ عرب امارات کی وزیر مملکت لانا نسیبہ اقوام متحدہ کی جنرل سیکرٹری کے لیے نامزد

اکتوبر 23, 2026

کینیڈا اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری، تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

اکتوبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، 27 ویں ترمیم آج منظور ہونیکا امکان
پاکستان

حکومت کل تک وفاقی آئینی عدالت کے قیام کی خواہشمند، 27 ویں ترمیم آج منظور ہونیکا امکان

EditorBy Editorنومبر 12, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور اس پر صدر مملکت کے دستخط کے فوراً بعد حکومت جمعرات کو وفاقی آئینی عدالت کا قیام چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترمیم پر قومی اسمبلی میں آج دوبارہ شروع ہوگی، جس میں حکومت پرعزم ہے کہ شام تک یہ ترمیم ایوان سے منظور کرا لے گی۔

سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی یہ ترمیم قومی اسمبلی سے منظور ہوگی، یہ بل صدر مملکت کو دستخط کیلئے بھیج دیا جائے گا اور اس کے بعدیہ ترمیم باضابطہ طور پر آئین کا حصہ بن جائے گی۔

جیسے ہی آئینی عمل مکمل ہوگا، حکومت کا ارادہ ہے کہ جمعرات کو ہی وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تقریب حلف برداری منعقد کی جائے، جس سے باضابطہ طور پر ایک نئی عدالت قائم ہو جائے گی۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے اس نئی عدالت کے چیف جسٹس اور دیگر ججوں کے تقرر کے حوالے سے بنیادی کام مکمل کر لیا ہے۔ عدالت میں ججوں کی ابتدائی تعداد کا تعین صدارتی آرڈر کے تحت ہوگا، جبکہ مستقبل میں ججوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ ایکٹ آف پارلیمنٹ سے ہوگا۔

27ویں آئینی ترمیم کے تحت، صدر مملکت وزیراعظم کی ایڈوائس پر وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کا تقرر کریں گے۔ سینیٹ پاکستان پیر کو 27ویں آئینی ترمیم منظور کر چکی ہے، جبکہ آج قومی اسمبلی سے اس کی منظوری اس پر فوری عملدرآمد کی راہ ہموار کر دے گی اور جمعرات تک باضابطہ طور پر وفاقی آئینی عدالت قائم ہو جائے گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    کراچی میں منکی پاکس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، سندھ میں تعداد 96 ہو گئی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.