Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»ملٹی میڈیا»انسٹاگرام پر صارفین کی کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے سبقت حاصل کر لی
ملٹی میڈیا

انسٹاگرام پر صارفین کی کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے سبقت حاصل کر لی

EditorBy Editorدسمبر 31, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کیلیفورنیا:  ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نوجوان صارفین کو دوبارہ اپنی جانب راغب کرنے کے لیے انسٹاگرام کی پالیسی اور فیچرز پر ازسرِنو غور کر رہی ہے۔

کمپنی کے اندرونی جائزوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حالیہ برسوں میں نوجوانوں کی دلچسپی میں واضح کمی آئی ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں، جہاں ٹک ٹاک اور یوٹیوب تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔

میٹا نے نوجوان صارفین کی واپسی کو اپنی اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل کر لیا ہے، اس مقصد کے لیے پلیٹ فارم کے الگورتھم میں تبدیلیاں، نوجوانوں کے لیے مخصوص فیچرز میں بہتری، اور کانٹینٹ کریئیٹرز کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ انسٹاگرام ایک بار پھر نوجوان نسل کے لیے پرکشش بن سکے۔

یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب میٹا کو شدید قانونی اور حکومتی دباؤ کا سامنا بھی ہے، امریکہ کی 40 سے زائد ریاستوں نے کمپنی پر الزامات عائد کیے ہیں کہ اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نوجوانوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات ڈال رہے ہیں، جس کے باعث سخت قوانین متعارف کروانے کی بات کی جا رہی ہے۔

نوجوانوں کے تحفظ کے لیے میٹا پہلے ہی ٹین اکاؤنٹس متعارف کرا چکا ہے، جن میں خودکار طور پر سخت پرائیویسی سیٹنگز نافذ ہوتی ہیں، ان اکاؤنٹس میں اجنبی افراد کے پیغامات، حساس مواد، اور نقصان دہ سرگرمیوں تک رسائی محدود کر دی جاتی ہے تاکہ کم عمر صارفین کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ماہرین کے مطابق اگر میٹا نوجوان صارفین کا اعتماد بحال کرنے میں ناکام رہا تو اسے مستقبل میں مزید سخت ضوابط، فیچرز کی پابندی، یا عمر کی تصدیق جیسے قوانین کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    نئے شناختی کارڈ کے لیے گمشدہ شناختی کارڈ کی ایف آئی آر درج کروانا لازمی نہیں۔ نادراحکام

    نومبر 21, 2026

    پاکستان:ایک سال میں 94لاکھ سائبر حملے

    نومبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.