Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

اکتوبر 22, 2026

کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

اکتوبر 22, 2026

حکومت نے پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا کر دیا

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ
پاکستان

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کا ایف سی بلوچستان نارتھ ہیڈکوارٹرز کا دورہ

EditorBy Editorجنوری 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کوئٹہ:  محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ایف سی بلوچستان نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔

آئی جی فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا استقبال کیا اور انہیں افسران سے تعارف کرایا۔

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے فورس کی تربیت، آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے قیامِ امن کے لیے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے گراں قدر کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی بلوچستان نارتھ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیامِ امن کے لیے فورس کی قربانیاں انمٹ ہیں، فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں نے فتنہ الہندوستان کے خاتمے کے لیے ناقابلِ فراموش قربانیاں دی ہیں۔

اس فتنے کے مذموم عزائم ناکام بنانے میں شجاعت کی تاریخ رقم کی ہے، انہیں ایف سی بلوچستان نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر فخر ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ایف سی بلوچستان نارتھ کے سپوت بہادری سے بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا صفایا کر رہے ہیں اور بلوچستان حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان اور آئی جی بلوچستان پولیس بھی موجود تھے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 22, 2026

    کرک میں سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

    اکتوبر 22, 2026

    کراچی میں منکی پاکس کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے، سندھ میں تعداد 96 ہو گئی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.