Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

امریکا آج ایران پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

اکتوبر 26, 2026

توشہ خانہ کے نئے قوائد سے قیمتی تحائف اپنے پاس رکھنے کی گنجائش ختم

اکتوبر 26, 2026

مری: شادی میں شرکت سے واپسی پر گاڑی کھائی میں جاگری، ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

اکتوبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, اکتوبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں، ادارے کو اپنا کردار ادا کرنے دینا چاہیے: صدر ٹرمپ
دنیا

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کا متبادل نہیں، ادارے کو اپنا کردار ادا کرنے دینا چاہیے: صدر ٹرمپ

EditorBy Editorجنوری 21, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
گرین لینڈ میں امریکی فوجی اڈوں والے علاقوں کو ضم کریں گے، صدر ٹرمپ
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ ان کی جانب سے پیش کیا گیا “بورڈ آف پیس” اقوام متحدہ کا متبادل نہیں بلکہ ایک الگ سفارتی پلیٹ فارم ہے، جبکہ اقوام متحدہ کو اپنا کام جاری رکھنے دینا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس میں اپنی صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی صلاحیتوں کے حامی ہیں، تاہم ان کے بقول یہ ادارہ اب تک اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کے رہنماؤں کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں اور قیادت کی سطح پر ہم آہنگی موجود ہے۔ انہوں نے یورپی اتحادیوں کے ساتھ تعاون کو عالمی استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

بین الاقوامی امور پر بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا سے اب تک 50 ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں ہونے والے جی سیون (G7) اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، تاہم مشرق وسطیٰ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کردوں کے تحفظ کی کوششیں جاری ہیں۔

جنوبی ایشیا کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران آٹھ طیارے گرائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ آپ نے کروڑوں جانیں بچائیں۔

ٹرمپ کے مطابق اگر پاک بھارت جنگ نہ رکوائی جاتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہو سکتے تھے، جبکہ ان کے بقول یہ تعداد 10 سے 20 ملین تک جا سکتی تھی۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ مؤقف دہرایا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

روس یوکرین جنگ سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اس تنازع کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہا ہے اور عالمی سطح پر امن کے قیام کو اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    امریکا آج ایران پر حملہ نہیں کرے گا، ٹرمپ کا اعلان

    اکتوبر 26, 2026

    ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ، نئی فوجی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا اعلان

    اکتوبر 26, 2026

    علاقائی سلامتی پر بات چیت کے لیے مکہ دفاعی معاہدے کے حکام کا دورۂ تہران

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.