Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»بھارت میں جعل سازی کا انوکھا واقعہ، جعلی سپریم کورٹ، جعلی سماعت اور جعلی چیف جسٹس بن کر بزنس مین کو 23 کروڑ روپے کا چونا لگادیا
تازہ ترین

بھارت میں جعل سازی کا انوکھا واقعہ، جعلی سپریم کورٹ، جعلی سماعت اور جعلی چیف جسٹس بن کر بزنس مین کو 23 کروڑ روپے کا چونا لگادیا

EditorBy Editorاکتوبر 1, 2024Updated:اکتوبر 1, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ممبئی (وژن پوائنٹ نیوز) ہندوستان میں جعل سازوں نے جعلی سپریم کورٹ، جعلی چیف جسٹس اور جعلی سماعت کرکے معروف بزنس مین کو لاکھوں ڈالر(تئیس کروڑ لاکھ پاکستانی روپے) کا چونا لگادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے بڑے کاروباری ادارے وردھمان گروپ کے چیئرمین ایس پی اوسوال نے جعل سازی کی پولیس رپورٹ درج کروادی۔ پولیس کا کہنا ہے اگرچہ آن لائن فراڈ کے کئی کیسز سامنے آچکے ہیں تاہم سپریم کورٹ کی جعلی سماعت کے ذریعے کسی کو دھوکا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

جعل سازوں نے وفاقی تحقیق کاروں کے روپ میں 82 سالہ ایس پی اوسوال سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں ملزم ہیں۔ ان کے لیے سپریم کورٹ کی ایک آن لائن سماعت کا انتظام کیا جہاں کوئی شخص بھارتی چیف جسٹس دھننجے یشونت چندراچوڑ کے روپ میں بیٹھا تھا۔

جعلی چیف جسٹس نے اوسوال کو حکم دیا کہ وہ تحقیقات کے لیے 8 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ایک اکاؤنٹ میں منتقل کردیں۔اوسوال نے پولیس کو بتایا کہ جعل سازوں نے اسکائپ پر آئن لائن سماعت کی اور عدالتی حکم کے تحت انہیں رقم ایک خفیہ اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا کہا گیا۔ مقدمے میں نامزد شخص سے 6 لاکھ ڈالر برآمد کرلیے ہیں جو کہ اس قسم کے مقدمات میں بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی چیف جسٹس اور سپریم کورٹ رجسٹرار کے دفتر نے اس حوالے سے سوالات کا جواب نہیں دیا جبکہ ایس پی اوسوال نے بھی رابطہ کرنے پر سوالات کا جواب نہیں دیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

    نومبر 22, 2026

    وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نومبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.