Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران کا امریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ، کئی دہائیوں کے نقصانات کا ازالہ طلب

نومبر 23, 2026

بیلجیم کی ماسٹرز ہاکی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی، 6 نیشن ٹورنامنٹ میں شرکت متوقع

نومبر 23, 2026

پاکستان انڈر 19 اسکواڈز کا اعلان، انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز 5 دسمبر سے شروع ہوگی

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»ٹرمپ کی جیت:ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا 1000 ارب ڈالر کی ہو گئی
تازہ ترین

ٹرمپ کی جیت:ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا 1000 ارب ڈالر کی ہو گئی

EditorBy Editorنومبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
FILE PHOTO: Tesla Motors CEO Elon Musk speaks next to the company's newest Model S during the Model S Beta Event held at the Tesla factory in Fremont, California October 1, 2011. REUTERS/Stephen Lam
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امریکہ کی وال اسٹریٹ میں ٹرمپ کی جیت کے بعد تیزی کا تسلسل جاری ہے،، نیویارک اسٹاک مارکیٹ میں ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کی مالیت ایک ہزار ارب ڈالر (ایک ٹریلین ڈالر) سے تجاوز کر گئی،، ایلون مسک ٹرمپ کے سب سے بڑے اتحادی ہیں،، ٹرمپ صدارتی انتخابی مہم میں ایلون مسک نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا،،

کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 8 فیصد اضافہ ہوا،، اس ہفتے کے چار روز کے کاروباری سیشن میں ٹیسلا کے شیئرز کی قیمت 29 فیصد بڑھی ہے،،

منگل کو ٹیسلا کی مالیت 807 ارب ڈالر تھی جو جمعہ کو ایک ہزار ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی،، ایک سال میں ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،،

امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکنز امیدوار کی کامیابی کا سہرا ایلون مسک کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اتحاد کو دیا جارہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی ریاست فلوریڈا میں اپنی فتح کی تقریر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ’ہیرا‘ اور ’ابھرتا ہوا ستارہ‘ قرار دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا کہ’ مستقبل بہت شاندار ہونے والا ہے۔’

ایلون مسک نے 2024 کے انتخابات سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ریپبلکنز کو تقریباً 13 کروڑ 20 لاکھ ڈالر عطیہ کیے۔۔۔ ان کی جانب سے دو سب سے بڑی عطیات 4 کروڑ 36 لاکھ اور 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر براہ راست نومنتخب امریکی صدر کی انتخابی مہم میں دی گئیں۔

ان کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح میں اہم ہتھیار ثابت ہوا جس پر ایلون مسک کے اثرورسوخ نے ریپبلکن پارٹی کے حق میں نمایاں کردار ادا کیا۔

الجزیرہ کی رپورٹس کے مطابق ایلون مسک پر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشہیر کرنے اور اپنے 20 کروڑ فالورز میں غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

امریکی صدر کی صدارتی مہم کی جانب سے ایلون مسک کو’ صدیوں میں ایک بار پیدا ہونے والا کاروباری رہنما قرار دیا’ اور کہا گیا کہ وفاقی بیوروکریسی کے بگڑے ہوئے نظام کو ان کے خیالات اور کام کرنے کے طور طریقوں سے یقینی طور پر فائدہ ہوگا۔

رائٹرز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایلون مسک کا ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اتحاد ان کے حق میں کام کر سکتا ہے، جس سے ان کی کمپنیوں کو ’حکومت کی طرف سے سازگار رویہ‘ حاصل ہوگا اور وہ ضوابط یا قانون سازی سے محفوظ رہیں گی۔

واضح رہے کہ ایلون مسک کے کاروباری مفادات ٹیسلا کی برقی گاڑیوں سے لے کر اسپیس ایکس کے راکٹوں اور نیورالنک برین چپس تک حکومت کے ضوابط، سبسڈیز یا پالیسی پر کافی انحصار کرتے ہیں۔’

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ایران کا امریکا سے 290 ارب ڈالر ہرجانے کا مطالبہ، کئی دہائیوں کے نقصانات کا ازالہ طلب

    نومبر 23, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ روس کے دوران پاکستان اور روس میں 16 معاہدوں پر دستخط متوقع

    نومبر 23, 2026

    اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کی نیتن یاہو کو ایران پر نئے حملوں سے خبردار کرنے کی رپورٹ

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.