اس موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری سے صحت کے شعبے میں روزگار کے نئے در وا ہوں گے، امریکی سیکرٹریٹ پاک امریکا صحت تعاون میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں عالمی تعاون سے پاکستانی برآمدات کو نئی اڑان ملے گی، میڈیکل بلنگ اور ہیلتھ ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستانی نوجوان میڈیکل و ہیلتھ کیئر سروسز میں عالمی سطح پر کردار ادا کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو باعزت اور پائیدار روزگار دینا ہمارا عزم ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانا حکومت کی سرِفہرست ترجیح ہے، پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کی جدید تربیت فراہم کریں گے۔
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام نے مزید کہا کہ پی ایم یوتھ پروگرام نوجوانوں کو عالمی روزگار سے جوڑنے کے مشن پر گامزن ہے، امریکی سیکرٹریٹ کی نگرانی کیلئے فوکل پرسن اور کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیے جائیں گے۔
اس موقع پر منصور احمد کا کہنا تھا کہ امریکی صحت سیکٹر کے تعاون سے میڈیکل بلنگ میں نئے مواقع پیدا ہوں گے، پاکستانی نوجوانوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔


