آذربائیجان میں فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026ء کا آغاز ہوگیا ہے۔ افتتاحی میچ میں گیمبیا نے پاکستان کو 2-4 سے شکست دے دی۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کا شاندار آغاز کیا۔ امیر حمزہ نے پانچویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔
اس کے بعد باکسی حمل خان نے بھی شاندار گول کیا۔ یوں پاکستان نے ابتدائی مرحلے میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
دو گول کے خسارے میں جانے کے بعد گیمبیا نے مقابلے میں واپسی کی۔ ٹیم نے پہلے ہاف میں ایک گول کرکے فرق کم کیا۔
دوسرے ہاف میں گیمبیا نے مزید تین گول کیے۔ اس طرح گیمبیا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کی جانب سے کلیم اللہ نے بھی گول کرنے کی متعدد کوششیں کیں۔ تاہم، وہ گیند کو جال میں پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
قومی ٹیم ابتدائی دو گول کی برتری برقرار نہ رکھ سکی۔ نتیجتاً پاکستان کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


