سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حنا جاوید قتل کیس کی تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئیں، متاثرہ خاندان سے ذاتی طور پر ملاقات کروں گی۔
اس سے قبل مقتولہ حنا جاوید کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خط لکھ کر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔
خط میں اہلخانہ نے کہا تھا کہ پولیس انویسٹی گیشن کمیٹی کے نتائج مسترد کرتے ہیں۔


