Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

نومبر 1, 2026

کراچی پورٹ پر کھاد اور گندم سے لدے 2 بحری جہازوں کی آمد

نومبر 1, 2026

سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

نومبر 1, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 1
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان
پاکستان

قطر کا پاکستانیوں کے لیے 30 دن کے مفت سیاحتی ویزے کا اعلان

EditorBy Editorاکتوبر 31, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

قطر کی وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 روز کے لیے یہ سہولت دی جاتی ہے، تاہم اس کے حصول کے لیے بعض شرائط پوری کرنا ضروری ہیں۔

وزارتِ داخلہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق پاکستانی شہریوں کی آمد پر مفت سیاحتی ویزا جاری کیا جاتا ہے، جس کی مدت زیادہ سے زیادہ 30 دن ہوتی ہے، تاہم ویزے کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے مطابق بھی مقرر کی جا سکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی شہریوں کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، اس کے علاوہ مسافروں کے پاس واپسی کا کنفرم ٹکٹ بھی ہونا چاہئے۔

قطر کی جانب سے ہوٹل کی بکنگ کے حوالے سے بھی ایک مخصوص شرط عائد کی گئی ہے اور وہ یہ کہ مسافروں کو اپنی ہوٹل ریزرویشن صرف سرکاری سیاحتی ویب سائٹ ڈسکور قطر کے ذریعے کرانا ہوگی، دیگر ویب سائٹس یا آن لائن بکنگ پلیٹ فارمز سے حاصل کی گئی ہوٹل ریزرویشن اس سہولت کے لیے قابل قبول نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ قطر آنے والے پاکستانی شہریوں کے لیے کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے ہیلتھ انشورنس حاصل کرنا بھی لازمی ہے، یہ انشورنس قطر کی وزارتِ صحت کی جانب سے تسلیم شدہ کمپنیوں میں سے کسی ایک سے ہونی چاہئے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق مفت آن ارائیول ویزا حاصل کرنے کے لیے مذکورہ چاروں شرائط پوری کرنا ضروری ہے، اگر کوئی مسافر مطلوبہ شرائط اور دستاویزات فراہم نہ کر سکے تو اسے اس سہولت کے تحت ویزا ملنے کی ضمانت نہیں ہوگی۔

یہ سہولت قطر کے دیگر ویزا فری داخلے اور سیاحتی ویزا پروگراموں سے الگ ہے، اس لیے مسافروں کو سفر سے پہلے متعلقہ شرائط اور ضروری دستاویزات کی تکمیل یقینی بنانا ہوگی۔

ہوٹل بکنگ اور مزید معلومات کے لیے قطر کی سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گلگت بلتستان میں آج یومِ آزادی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

    نومبر 1, 2026

    سوئی گیس کمپنی نے گھریلو کنکشن پر پابندی غیر معینہ مدت تک بڑھا دی

    نومبر 1, 2026

    بلوچستان: متعدد خاندانوں کا دہشتگردی میں ملوث اہلخانہ سے اعلانِ لاتعلقی

    نومبر 1, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.