لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
لاہور کی فضا انتہائی ناقص اورمضرِصحت قراردےدی گئی،شہرکا ایئر کوالٹی انڈیکس 448 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے،کراچی کا ایئرکوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈکیاگیا،جس کےبعدشہردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبرپرموجود ہے۔

