ڈسکہ میں ٹک ٹاکرمسٹر پتلو کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے میں بھگدڑ مچنے سے زخمی ایک اور نوجوان دم توڑ دیا،واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی۔
پولیس کےمطابق جاں بحق ہونےوالےنوجوان کی شناخت ریحان ارشد کے نام سے ہوئی ہے،جو گلوٹیاں موڑ کا رہائشی تھا،شدید زخمی ریحان کو تشویشناک حالت میں لاہورمنتقل کیاگیا تھا،تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے چل بسا۔
پولیس کےمطابق واقعے میں گزشتہ روز 18 افراد زخمی ہوئے تھے،جاں بحق افراد کی تعداد دو ہوگئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ موترہ میں مرکزی ملزمان اور مسلح گارڈز کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔

