صوبہ سندھ کی 2 بڑی سرکاری میڈیکل جامعات، لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی نے داخلوں کے لیے جمع کرائی گئی مجموعی طور پر 53 مشکوک مارکس شیٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں درج نمبروں اور متعلقہ تعلیمی بورڈ کے سرکاری نتائج کے گزٹ میں نمایاں تضادات پائے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جامشورو میں 43 جبکہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی میں 7 ایسی مارکس شیٹس سامنے آئی ہیں جن کا تعلق مبینہ طور پر ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد سے ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر تمام میڈیکل جامعات میں امیدواروں کی مارکس شیٹس کی سرکاری گزٹ سے مکمل جانچ پڑتال کی جائے تو مزید بڑے پیمانے پر نمبروں میں تبدیلی اور بے ضابطگیوں کے معاملات سامنے آسکتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج میں بعض امیدواروں کی مارکس شیٹس پر درج نمبروں اور بورڈ کے اصل گزٹ میں موجود نمبروں کے درمیان غیر معمولی فرق سامنے آیا ہے۔بعض معاملات میں مبینہ طور پر اسکروٹنی کے نام پر امیدواروں کے مجموعی نمبروں میں 50 سے 100 نمبر تک اضافہ کیا گیا جس سے میڈیکل کالجوں میں داخلوں کے لیے میرٹ کی ترتیب متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
صوبہ سندھ کی 2 بڑی سرکاری میڈیکل جامعات میں میگا سکینڈل کاانکشاف
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

