Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میران شاہ کا دورہ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا قیام امن کے لیے عزم کا اعادہ
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا میران شاہ کا دورہ،دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیرپا قیام امن کے لیے عزم کا اعادہ

EditorBy Editorنومبر 20, 2026Updated:نومبر 20, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز (سی او اے ایس اینڈ سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرات نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کا دورہ کیا۔ میران شاہ آمد پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔

​دورے کے آغاز پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فوج کے شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہیں علاقے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور دہشت گردی کے خلاف مسلسل کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو مستحکم کرنے اور دیرپا امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

​چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے افسران اور جوانوں سے ملاقات بھی کی اور مادرِ وطن کے دفاع اور سلامتی کے لیے ان کی اعلیٰ پیشہ ورانہ تیاریوں، مہارت اور غیر متزلزل عزم کو سراہا۔

​خیبر پختونخوا کی بہادر پولیس فورس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کے پی پولیس کو ایک بہادر فرنٹ لائن فورس قرار دیا اور دہشت گردی اور فتنہ الخوارج کے خلاف ان کی استقامت اور قربانیوں پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ سکیورٹی فورسز قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہتے ہوئے دہشت گردی کے ناسور کو فیصلہ کن طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی اور خیبر پختونخوا کے مشکل سے حاصل کیے گئے امن و استحکام کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

    نومبر 22, 2026

    پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

    نومبر 22, 2026

    وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نومبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.