حال ہی میں سوشل میڈیا پر چند تصاویر وائرل ہوئیں جس میں ہرے رنگ کا لباس پہنے دلہن کو دیکھا گیا جب کہ عاصم اظہر کو بھی شیروانی نے دیکھا گیا۔
اس کے علاوہ اداکار یاسر حسین اور عاصم اظہر کو ایک ساتھ ڈانس کرتے بھی دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ گلوکار نے نجی تقریب میں منگنی یا نکاح کرلیا ہے۔
تاہم اب عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘سب کو بتادوں گا شادی کی ٹینشن نہیں لیں۔’
مختف میڈیا رپورٹس کے مطابق عاصم اظہر نے ایک موبائل کا اشتہار شوٹ کیا ہے جس کا پرومو جاری کیا گیا، اشتہار میں ایک شادی کی تقریب کا منظر دکھایا گیا تھا جس پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ شاید گلوکار جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

