افسوس ناک واقعہ بلوچستان کے شہر چاغی میں پیش آیا۔
بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت الطاف نوتیزئی، سہیل بنگلزئی اور عرفان بنگلزئی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان آپس میں ماموں زاد اور خالہ زاد رشتہ دار بھی تھے۔
پولیس حکام کے مطابق تینوں نوجوان پکنک کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی موٹرسائیکل سڑک کنارے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔

