صوبہ پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے کے متعدد سیکشنز ٹریفک کیلئے بند کردیے گئے۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11، موٹروے ایم 3 لاہور سے جڑانوالہ تک اور موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کے باعث بند ہے، اس کے علاوہ فیصل آباد سے عبدالحکیم تک موٹروے ایم 4 کو ہیوی ٹریفک کیلئے بھی بند کیا گیا ہے۔

