پاک افغان بارڈر پر کشیدگی، طور خم سرحد بدستور بند

قطر کی ثالثی میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان اہم مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے

پشاور : طورخم سرحد پر پاک افغان فورسز کے درمیان گزشتہ رات شروع ہونے والی کشیدگی بدستور برقرار ہے۔پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت تاحال معطل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات طورخم سرحدی گزرگاہ پر حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب افغان فورسز سرحد کے متنازع علاقے میں چیک پوسٹ تعمیر کر رہی تھیں۔

پاکستانی فورسز نے افغان اہلکاروں کو تعمیراتی کام سے روکا، جس پر افغان فورسز نے مورچے سنبھال لیے۔ سرحدی کشیدگی کے باعث علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان بارڈر مکمل طور پر بند ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے