حکومت نے مارچ اور اپریل میں بینکوں سے 4 ہزار 875 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات جاری کر دیں۔۔۔۔
پلان کے مطابق حکومت بینکوں کو 2 ہزار 775 ارب روپے کے وسط اور طویل مدت کے پاکستان سرمایہ کاری بانڈز فروخت کرے گی۔۔۔
2 ہزار 100 ارب روپے کے قلیل مدت کے مارکیٹ ٹریژری بلز نیلام کئے جائیں گے۔۔۔
تفصیلات کے مطابق حکومت دو، پانچ اور 10 سال کےفلوٹنگ ریٹ پر بانڈز فروخت کرے گی۔۔۔
فلوٹنگ ریٹ کے بانڈز کی نیلامی کا ہدف 2075 ارب روپے رکھا گیا ہے۔۔۔
2ماہ میں دو سال کے 200 ارب روپے کے بانڈز نیلام ہوں گے۔۔۔2ماہ میں 5سال کے 750ارب روپے کے بانڈز فروخت کئے جائیں گے۔۔ 10سال کے 1125ارب روپے کے بانڈز نیلام ہوں گے۔۔
2اپریل کو بھی 350ارب روپے کے بانڈز فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔۔ 2ماہ میں فکسڈ ریٹ پر 700ارب روپے کے بانڈز نیلام ہوں گے۔۔
مارچ میں حکومت 1100ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کرے گی۔۔۔ اپریل میں 1000ارب روپے کے مارکیٹ ٹریژری بلز نیلام ہوں گے۔۔
