بارش سے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔۔۔
بارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدید متاثر ہوا۔۔۔ کمپنی کے 120 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے،
مختلف علاقوں میں پچھلے کئی گھنٹوں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔۔۔
شہر میں بارش کی وجہ سے لیسکو کے الیون کے وی سسٹم میں ٹرپنگ ہوئی جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں دو سے تین گھنٹے سے زائد تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔۔۔
بارش کی وجہ سے سب سے زیادہ فیڈر ناردرن سرکل میں ٹرپ ہوئے جس کی وجہ سے بادامی باغ، شادباغ، شاہدرہ، گلشن راوی، جیا موسی اور بیگم کوٹ کے علاقوں میں بجلی بند رہی۔
سینٹرل سرکل میں گرین ٹاؤن، مانگا منڈی، رائیونڈ ، اقبال ٹاؤن، شاہ جمال جبکہ کینٹ اور ڈیفنس میں بھی بجلی کی سپلائی معطل رہی۔۔
شمالی لاہور میں لیسکو کے سسٹم میں سب سے کم خرابیاں پیدا ہوئیں۔۔۔
مسلسل بارش کی وجہ سے لیسکو کے سٹاف کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا ہو رہا ہے
