خیبرپختونخوا سے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سیکریٹری اطلاعات زاہد خان کی لاہور میں نواز شریف سے ملاقات۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔۔۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں زاہد خان نے کہا نواز شریف کی قیادت پر اعتماد ہے۔۔۔ خیبرپختونخوا میں ن لیگ کی بھرپور سیاسی خدمت کرنے کو تیار ہوں۔۔۔ پنجاب میں ہونے والی ترقی سے خیبرپختونخوا کے عوام بہت زیادہ متاثر ہیں وہ چاہتے ہیں کہ ان کے صوبے میں بھی ترقی کا دور شروع ہو۔۔۔۔
انہوں نے کہا نواز شریف کی حکومت نے خیبرپختونخواہ کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔۔۔لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفیدہاتھی بن چکا تھا اسے نواز شریف نے مکمل کرواکر چترال کے عوام کے لئے بہترین سہولت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کے خیبرپختونخواہ کی عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔
پاکستا ن مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخو
