لاہور میں چوری و ڈکیتی کی 3 بڑی وارداتیں۔۔ مزاحمت پر شہری زخمی۔
24 گھنٹون کے دوران ڈاکو شہریوں سے 6 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔
مانگامنڈی کے علاقے میں ڈاکو ایک گھر سے ڈھائی کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔ 4ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے۔۔
اہل خانہ کو یرغمال بناکر 89 لاکھ روپے کیش۔56لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات۔13 لاکھ 70ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ ۔پسٹل اور رائفل لوٹ کر فرار ہو گئے۔۔۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے ظفراقبال کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔
دوسری واردات گجر پورہ کے علاقے میں ہوئی۔۔۔ جہاں چور جیولر محمد اکرام کی دکان سے 45 لاکھ روپے مالیت کا سونا لے اڑے۔۔
شاہدرہ میں فیکٹری میں چوری کی بڑی واردات ہوئی۔۔۔ فیکٹری سے 3کروڑ 10 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔۔
شاہدرہ میں سگیاں کے قریب پولی تھین شاپنگ بیگ کی فیکٹری میں نا معلوم چور3 کروڑ 10 لاکھ روپے کا پلاسٹک دانہ شاپنگ بیگ چوری کرکے لے گئے۔۔۔ چوروں نے فیکٹری کے تالے توڑ کر سامان چوری کیا۔۔
پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کر لیے۔۔ تاحال چوروں کا سراغ نہیں لگا سکی۔
