بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم کا ردعمل۔۔۔ پاکستان کی آذربائیجان سے اظہار یکجہتی۔۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی آذربائیجان کے سفارت خانے آمد۔۔ سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا آذربائیجان کے سفیر سے مکالمہ ۔۔ پاکستان کا ساتھ دینے کا شکریہ،
عبدالعلیم خان نے کہا سیاحتی ویزے منسوخ اور سوشل میڈیا مہم چلانا بھارتی ہیجان کی عکاسی ہے، آذربائیجان کو صرف پاکستان سے دوستی کے باعث نشانہ بنایا گیا۔۔ پاکستان بھی آذربائیجان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر چلے گا۔۔
وفاقی وزیر نے کہا آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس بنایا ہے۔۔
سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا آذربائیجان نے اصولی موقف اپناتے ہوئے پاکستان کا ساتھ دیا۔۔10 مئی کی کامیابی پر آذربائیجان کے عوام میں جوش و خروش دیدنی تھا۔۔
آذربائیجان کے سفیر نے کہا بھارتی حکومت پاکستان دشمنی کے لئے شوبز انڈسٹری کا سہارا لے رہی ہے
دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور دوستانہ تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں۔۔ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے۔۔