لاہور میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین، لاہور پولیس 12 گھنٹے میں اصل ملزمان تک پہنچ گئی۔۔۔
پولیس کو عبدالرحمان شہری کی جانب سے بیٹے کے اغواء کی درخواست موصول ہوئی۔۔۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا، خصوصی ٹیم تشکیل دی۔۔پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
خصوصی ٹیم نے چند گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔۔شہری کے بیٹے نے خود کو اغواء کا ڈرامہ رچایا۔۔۔
ڈی آئی جی فیصل کامران نے بتایا دوست کے ساتھ ملکر گھر والوں سے 02 کروڑ روپے کی رقم ہتھیانے کا منصوبہ بنایا گیا۔۔۔۔گھر والوں سے مغوی کی بازیابی کیلئے 02 کروڑ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی۔۔۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔۔
شہری کے بیٹے اور اس کے دوست کو انوسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔۔۔۔
