صدر مملکت کا فرانس کا دورہ منسوخ، پاکستان واپسی کی تاریخ سامنے آگئی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فرانس کا دو روزہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری برطانیہ کے دورے کے بعد دو روزہ دورے پر فرانس جانے والے تھے، تاہم فرانس کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری 8 ستمبر کو پاکستان واپس آئیں گے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دو دن پہلے لندن میں بلاول بھٹو سے اہم ملاقات میں اتفاق کیا گیا تھا کہ پیپلزپارٹی نئے صوبوں کے معاملے پر اپنے موقف پر ڈٹی رہے گی۔

خیال رہے کہ ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث جاری ہے۔ حکومت نے سب سے پہلے اسلام آباد کو نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کی تیاریاں تیز کردیں۔ مجوزہ ڈرافٹ اعلیٰ سطح کی خصوصی کمیٹی نے وزیراعظم کو پیش کیا۔

مجوزہ ڈرافٹ میں اسلام آباد کی 27 رکنی اسمبلی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، اسلام آباد کی اپنی اسمبلی، چیف ایگزیکٹو اور 27 انتظامی محکمے ہوں گے۔

اسمبلی کے 21 ارکان براہ راست عوام کے ووٹ سے منتخب کرنے کی تجویز ہے، قومی اسمبلی کے ہر حلقے سے اسلام آباد اسمبلی کی 7 نشستیں رکھنے کی تجویز ہے۔ خواتین کے لیے 5 اور اقلیتوں کے لیے ایک نشست مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے